مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائر

Submitted on Wed, 03/15/2017 - 10:59

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کو اپنے کیریئر کا آخری معرکہ قرار دے دیا۔ حال ہی میں ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کرنے والے مصباح الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کیریبین سائیڈ کے خلاف سیریز کے بعد وہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو خیرباد کہہ سکتے ہیں لیکن اس کا انہوں نے ابھی باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔