قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

Submitted on Wed, 03/15/2017 - 11:07

پاکستان ہاکی ٹیم 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ حسیم خان کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی، جہاں سے وہ ویلنگٹن جائے گی، 5 میچوں کی سیریز کے 3 میچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے جب کہ دو مقابلے کلیئرویل میں ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 17، دوسرا 18، تیسرا 20، چوتھا 22 اور پانچواں میچ 23 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان ٹیم 4 ٹیسٹ میچوں کے لئے آسٹریلیا پہنچے گی، سیریز کے تمام مقابلے ڈارون میں کھیلے جائیں گے جو 28، 29، 31 مارچ اور یکم اپریل کو ہوں گے۔