فٹ بال ورلڈ کپ کا ایمبیسڈر کون؟

Submitted on Wed, 03/15/2017 - 11:11

سابق روسی حسینہ وکٹوریہ لوپیریوا کو فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کا تعلق روس کے جنوب مغربی شہر روسٹوف سے ہے جہاں میگا ایونٹ کے پانچ گروپ میچوں کے علاوہ ناک آؤٹ مرحلے کا ایک میچ کھیلا جانا ہے۔ وکٹوریہ کو یقین ہے کہ ورلڈ کپ کے انعقاد سے د نیا کو ان کے وطن کا ایک مختلف روپ دکھانے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو وہ روس کے دوستانہ اور خوشگوار چہرے سے روشناس کرانا چاہتی ہیں جو اْن کے لئے بہت ضروری ہے جب کہ بہترین ٹیموں کی آمد اور میچوں کی میزبانی کے لئے ان کے شہر میں ہر کوئی پر جوش ہے۔