اصغر فرہادی نے آسکر ایوارڈ حاصل کیا

Submitted on Wed, 03/15/2017 - 11:46

ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم سیلز مین نے غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ فلم سیلز مین کے ڈائریکٹر اصغرہادی ویزانہ ملنے کے باعث لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں شریک نہ ہوسکے، اس حوالے سے گزشتہ روز لندن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا، جس میں لندن کے میئر صادق خان نے بھی شرکت کی تھی۔ صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج لندن میں ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم دی سیلز مین کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیں خاموش نہیں کراسکتے، ہم ایرانی ڈائریکٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ دوسری جانب تہران سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فرہادی نے لندن کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف جس طرح ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس کے لیے دل سے شکرگزار ہیں۔