شاہ رخ عامر خان کے گھر پہنچ گئے

Submitted on Wed, 03/15/2017 - 12:27

بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے رات میں ان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 52ویں سالگرہ منائی جس میں فلمی ستاروں سمیت دیگر افراد شریک ہوئے لیکن رات میں بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی عامر خان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے عامر خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے عامر خان کو اپنے گھر منت میں کھانے پر مدعو کیا تھا لیکن عامر خان دعوت میں نہیں جا سکے لہذا کنگ خان خود ہی عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ گئے، کنگ خان اپنی آمد کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اس کے لئے وہ صبح سویرے ان کے گھر پہنچے لیکن ان کی یہ کوشش رائیگاں ہی گئی اور وہ میڈیا کو بے خبر رکھنے میں ناکام ہو گئے اور دونوں اداکاروں کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویریں بھی منظر عام پر آ گئیں۔ دوسری جانب اپنی سالگرہ کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے انہیں گھر پر ایک دوست کی حیثیت سے مدعو کیا تھا تاہم دونوں کے درمیان کسی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی پراجیکٹ نہیں ہے۔