اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

Submitted on Wed, 03/15/2017 - 13:57

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.83 روپے سے کم ہو کر 104.82 روپے اور قیمت فروخت 104.88 روپے سے کم ہو کر 104.87 روپے پر آ گئی تاہم 10 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 106.40 روپے سے بڑھ کر 106.50 روپے اور قیمت فروخت 106.60 روپے سے بڑھ کر 106.70 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 113 روپے سے گھٹ کر 112.80 روپے اور قیمت فروخت 114.50 روپے سے گھٹ کر 114.30 روپے پر آ گئی جبکہ 60 پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 128.80 روپے سے بڑھ کر 129.40 روپے اور قیمت فروخت 130.30 روپے سے بڑھ کر 130.90 روپے ہو گئی۔