افرادی قوت سے استفادہ کرنے کی دعوت

Submitted on Wed, 03/15/2017 - 06:52

پاکستان نے کینیڈا کی کمپنیوں کو اقتصادی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع اور ملکی افرادی قوت سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم نے ونی پیگ میں مونی ٹوبا کے ایوان صنعت کے صدر چک ڈیوڈ سن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ کینیڈا کی کمپنیوں کو پاکستان میں تیزی سے ہونے والی ترقی سے فائدہ اٹھانا چاہیے جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا کی طلب میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے اور بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے جاری منصوبوں سے خطے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ فریقین نے تجارت کے فروغ اور تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لئے کاروباری وفود کے تبادلوں کیلئے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا۔